Friday, November 23, 2012

ڈی 8 کانفرنس کا اعلامیہ جاری، جی 20 سے رابطے بہتر بنانے کا اعلان

d 8 summit islamabad

اسلام آباد … ڈی ایٹ سربراہ کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جس میں اسلامی بینکاری سے بھرپور فائدہ اٹھانے اور جی 20 ممالک سے رابطے بہتر بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں جاری ڈی 8 سربراہ کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں جی 20ممالک سے رابطے بہتر بنانے کا اعلان کیا گیا ہے، یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈی 8 ممالک اسلامی بینکاری سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ اعلامیے کے مطابق ڈی 8 ممالک نجی شعبے کے درمیان تعاون کی حوصلہ افزائی کریں گے اور صنعتی شعبے میں تعاون کیلئے مشترکہ منصوبے تیار کئے جائیں گے۔اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اقتصادی ترقی اورعوام کی زندگی صرف جمہوریت بہتر بناسکتی ہے، خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے زراعت کو فروغ دیا جائے گا۔ ڈی 8 کے اسلام آباد اعلامیے میں گلوبل وژن بھی شامل ہے جس کے مطابق اقوام متحدہ کی طرز پر مسائل کثیرالقومی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

No comments: