Thursday, March 7, 2013

مریخ: کیوروسٹی کے کمپیوٹر میں خرابی

مریخ پر اتاری جانے والی امریکی خلائی ادارے ناسا کی روبوٹک گاڑی ’کیوروسٹی‘ کو مرکزی کمپیوٹر میں خرابی کی وجہ سے ’سیف موڈ‘ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔یہ روبوٹ مریخ کی سطح پر موجود چٹانوں کا تجزیہ کر رہا ہے اور اب اسے متبادل کمپیوٹر پر چلایا جا رہا ہے۔
ناسا کے ماہرین کمپیوٹر فائلوں میں خرابی کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔اس خرابی کی وجہ سے اس روبوٹ کا کام معطل کر دیا گیا ہے اور متبادل کمپیوٹر کی مدد سے اس کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
بی بی سی کے سائنس کے نامہ نگار جوناتھن ایموس کا کہنا ہے کہ کیوریوسٹی میں اس وقت خرابی کے باعث ناسا جھنجھلا گیا ہو گا کیونکہ کیوریوسٹی نے پتھروں کا تجزیہ کرنا اب شروع کیا تھا۔

No comments: