Monday, December 1, 2014

ایبولا وائرس کے خلاف ویکسین کا پہلا تجربہ کامیاب


ایبولا وائرس کے خلاف ویکسین کا انسانوں پر پہلا تجربہ کامیاب ہوگیا ایبولا وائرس کے انسداد کے لئے زیر آزمائش ویکسین کے پہلے مرحلے کے نتائج مثبت آئے ہیں۔محققین نے یہ امید ظاہر کی ہے کہ وہ اِس مہلک وباء کا علاج دریافت کرنے کے مزید ایک قدم قریب پہنچ گئے ہیں۔ امریکی نیشنل انسٹیٹیوٹس آف ہیلتھ
کے مطابق ایبولا وائرس کے خاتمے کے لئے تیار کردہ ویکسین کی آزمائش کے پہلے مرحلے میں اسے بیس بالغ اور صحت مند افراد کو مختلف مقداروں میں دیا گیا۔ اس طبی ٹیسٹ کا حصہ بننے والے تمام افراد میں ایبولا وائرس کے خلاف کارآمد ثابت ہونے والی ’اینٹی باڈیز‘ بنیں۔ نیشنل انسٹیٹیوٹس آف ہیلتھ کے اس طبی ٹیسٹ کے نتائج نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہوئے۔ حکام کے مطابق اگلے مرحلے کے ٹیسٹ متاثرہ ملکوں میں آئندہ برس کئے جائیں گے۔

No comments: